سادات کا علم طب سے ہر دور میں ایک گھرا رشتہ رہا ہے خُصُوصاً ہمارے اباواجداد اپنے خاندانی طبی نسخے جو امام جعفر صادق علیہ السلام سے منسوب ہیں ان سے ادویات بناتے تھے اور مریضون کا علاج کیا کرتے تھے چاہے وہ سید نور الدین پیر ستگور نور ہوں یا سید پیر شاہ شمس تبریز سبزواری، سید پیر صدرالدین شمسی ہوں یا سید پیر حسن کبیرالدین شمسی، سید پیر رحمت اللہ شاہ شمسی ہوں یا سید پیر محمد فاضل شاہ شمسی، سید حکیم امیر شاہ شمسی ہوں یا حکیم سید حسین شاہ شمسی وہ ہمیشہ اپنے خاندانی طبی نسخوں سے مریضوں کا علاج کرتے آرہے ہیں آج میرے چچا سید غلام رسول شاہ شمسی سبزواری کی مدد سے یہ عظیم قدیمی طبی نسخوں کی کتاب منظرِ عام پر آرہی ہے۔ تاکے ہمارے شمسی جعفری سادات خاندان کے قدیمی نایاب طبی نسخے گھر گھر پہنچ سکیں اور ہر خاص و عام اس سے فائدہ حاصل کر سکیں اللہ محمد و آلہ محمد کے صدقے آپ سب کو آباد وشاد رکھے آمین۔
پیر طریقت ست پنتھ سادات شمسیہ سید مہربان علی شمسی سبزواری کڑیوال
شاہ شمسؒ کے فقر اور طریقت کی دستار کے وارث، سجادہ نشین شمسی کڑیوال سادات خاندان
سائیں مہربان علی کی طرف سے تمام مومنیں کے لیے تحفہ